پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اورجنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی۔
تین میچوں پر مشتمل ڈے اینڈ نائٹ سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، ٹاس سہ پہر 3 اور میچز کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے بلند عزائم ظاہر کیے، تین میچز پر مشتمل   سیریز آئی سی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،سیریز کا دوسرا میچ 11 اور تیسرا 14 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔صدارتی  پروٹوکول  پانے والی دونوں ٹیموں نے جمعرات کو سخت ترین  سکیورٹی میں اپنے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

پاکستانی کپتان  ندا ڈار کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے 100 ویں میچ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ یاد گار بنانے کی کوشش کریں گی۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی کپتان لاورا ولوارٹ نے کہا کہ  ٹی 20سیریز کے تینوں میچز میں شکست کا داغ دھونے کی کوشش کریں گے، پاکستانی اسپنرز  سے نبٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہے۔