ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

 پانی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں پانی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے  تحقیقاتی اداروں نے کراچی واٹر کارپوریشن سے تفصیلات طلب کرلیں کہ کب، کون اور کہاں کتنا پانی چوری کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 171 غیر قانونی ہائیڈرنٹس تھے جن میں سے 50 کے خلاف میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر کارروائی کی گئی اور 3 درجن سے زائد ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے باوجود آئے روز کراچی کے مظافات میں ہائیڈرنٹ کھل جاتے ہیں جبکہ کئی ایسے ہیں جہاں غیر قانونی کنکشن لے کر پانی فروخت کیا جارہا ہے، اس کیلئے گھر اور اوپن پلاٹ بھی استعمال ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں نے کراچی میں پانی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی واٹر کارپوریشن سے تفصیلات طلب کرلیں۔