ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’خبردار اگر جوہری تجربہ کے بارے میں سوچا بھی‘، روس کی جوہری ممالک کو دھمکی

President Putin, President Trump, Nuclear escalation, Sargai Riabkove
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ ’’اگر جوہری صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی ملک غلط فیصلہ لیتا ہے تو فوری طور پر جوابی کارروائی کریں گے۔ امریکہ پر ہماری گہری نظر ہے۔‘‘
 
دنیا میں کئی عوامل کے زیر اثر  افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر طرف کسی نہ کسی وجہ سے کشیدگی ہے جو کم ہونے میں نہیں آ رہی۔ اس دوران ہی اب روس نے نیوکلئیر ہتھیار استعمال کرنے کے متعلق سوچ رہے ممالک کو براہ راست دھمکی دے دی ہے۔

 روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے آج کہا ہے کہ اگر کوئی ملک جوہری (ہتھیار استعمال کرنے کا) تجربہ کرنے کا غلط اور غیر مستحکم فیصلہ لیتا ہے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ اس دوران روس نے اشاروں میں امریکہ کو ہدف تنقید بھی بنایا۔
روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف نے کہا کہ امریکہ طویل عرصہ سے جوہری تجربوں (نیوکلئیر ہتھیار استعمال کرنے) کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچوں کو جنگی حالت میں رکھتا آ رہا ہے۔ میں زور دے کر یہ دہرانا چاہوں گا کہ امریکہ طویل عرصہ سے اس طرح کے مقاصد کے لیے اپنے بنیادی ڈھانچے کو تیار رکھتا ہے۔ کچھ وقت قبل ہم نے اس پر دھیان دیا تھا، یہ تب ہوا جب ہم نے نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی پر فیصلہ لیا تھا۔

سرگئی ریابکوف نے کہا،  اگر جوہری صلاحیت رکھنے والا کوئی بھی ملک غلط فیصلہ لیتا ہے تو ہم فوری طور پر جوابی کارروائی کریں گے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’امریکہ پر ہماری گہری نظر ہے۔‘‘

روسی صدر پوتن نے "والدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کوئی جوہری ہتھیار کے تجربے کی بات کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو ہم جوابی کارروائی کریں گے۔‘‘
نائب وزیر خارجہ کے بیان میں وہی بات دہرا کر اب روس نے جوہری تجربہ کو لے کر واضح تنبیہ جاری کی ہے۔

 یوکرین جنگ کو لے کر روس اور امریکہ کے تعلقات دو سال سے خراب ہیں، اس لیے روس کا بیان تشویش ناک ہے۔  صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ روس جلد از جلد یوکرین کی جنگ ختم کر دے، روس اپنی شرطوں پر جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے پہلے یوکرین پر ناروا دباؤ ڈالا کہ وہ جنگ کو غیر مشروط بند کر دے، اب وہ  روس پر دباؤ بنا رہے ہیں، یوکرین تو صدت ٹرمپ کے دباؤ پر جھک گیا تھا لیکن روس جھکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔