ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا انڈر16 والی بال ایشین چیمپئن ٹیم کیلئے انعامی پیکج کا اعلان

پنجاب حکومت کا انڈر16 والی بال ایشین چیمپئن ٹیم کیلئے انعامی پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پنجاب حکومت نے انڈر16 والی بال ایشین چیمپئن ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ ہر کھلاڑی کو انڈومنٹ فنڈز سے ماہانہ 70 ہزار روپے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پاکستان انڈر16 ٹیم نے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر سے ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے معیار کے مطابق تربیت اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں بھی ملک کا نام روشن کریں۔