ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون منشیات اسمگلر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون منشیات اسمگلر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے خاتون منشیات اسمگلر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ کے شواہد اور گواہوں کے بیانات سے جرم ثابت ہو چکا ہے، اس لیے سزا میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔
 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرمہ کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی ،، دو رکنی بینچ نے مجرمہ کی جانب سے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے نارکوٹکس کورٹ کے 24 جنوری 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس کے تحت خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مقدمے کے ریکارڈ کے مطابق، اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2022 میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اے این ایف حکام نے چھاپے کے دوران ملزمہ کے قبضے سے 51 کلوگرام چرس برآمد کی تھی۔ ملزمہ کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔دورانِ سماعت، وکیل اے این ایف نے بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں ملوث رہی ہے اور ریکارڈ یافتہ سمگلر ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ منشیات جیسے سنگین جرائم کیخلاف سختی سے نمٹنا ضروری ہے کیونکہ یہ معاشرتی بگاڑ اور نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer