کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے میرٹ لسٹ تیار

principal
کیپشن: principal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے دس کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے میرٹ لسٹ تیار، لاہور ڈویژن کے دو کالجز کے پرنسپلز تعینات ہونے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے صوبے کے دس کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے میرٹ لسٹ تیارکرلی ہے۔ لاہور ڈویژن کیلئے دو کالجز کیلئے پرنسپلز تعینات ہونے ہیں۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ٹاؤن شپ فار  بوائز کیلئے میرٹ لسٹ تیار کی گئی۔

ٹاؤن شپ کالج کیلئے پہلے نمبر پر جاوید اکرم ہیں۔ گورنمنٹ ایسوی ایٹ کامرس کالج ننکانہ صاحب کیلئےعباس علی41 نمبروں کیساتھ پہلے نمبر پرہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے میرٹ پر اعتراضات طلب کرلیے ہیں۔ اعتراضات دور ہونے کے بعد امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے بلایا جائے گا۔