جمال الدین جمالی: شہری خبردار , آن لائن بینکنگ فراڈ سے بچنے کیلئے اپنے اکاؤنٹس پر نظر رکھیں, نو سر بازوں نے شہری کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر جعل سازی سے نئی موبائل سم حاصل کی اور آن لائن 40 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ سے نکال لئے۔
شہری امجد حسین کی درخواست پر آن لائن بینک فراڈ کرنے والے دھوکہ باز نو سر بازوں کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری کے موبائل فون نمبر کی سم تبدیل کی اور نئی سم ریکارڈ میں شامل کرکے آن لائن رقم نکال لی۔ شہری کچھ عرصہ بعد نجی بینک گیا تو اس کا بینک اکاؤنٹس خالی ہو چکا تھا.
ملزمان نے شہری کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنایا اور جعلی ولدیت ظاہر کرکے ڈپلیکیٹ موبائل سم نکلوائی, موبائل کی سم تبدیل ہونے سے شہری کا بینک سے رقم نکالنے کا میسج نہیں گیا. بینک افسران کی ملی بھگت سے ملزمان شہری کے چالیس لاکھ روپے بینک سے نکال کر ہڑپ کر گئے.
ایف آئی اے نے ملزم شوکت علی, محمد جمیل، سیف الرحمان اور محمد ارشد کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے۔ بینک جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔