ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک قرض واپس نہ کرنے والوں کی شامت

Bank Loan
کیپشن: Loan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: کریڈٹ کارڈ سے کھلی خریداری کرنے والے اور رقم واپس نہ کرنے والے مشکل میں آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بینکوں نے درجنوں کریڈٹ کارڈ صارفین کو نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ میں قرض کی وصولی کیلئے دعوے دائر کر دیئے۔ بینکوں نے اصل رقم کے ساتھ بھاری سود اور جرمانے سمیت کئی گناہ زیادہ رقم کے دعوے دائر کئے ہیں۔ بینکنگ کورٹس نے نادہندہ کریڈٹ کارڈ صارفین کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

مختلف بینکوں کی جانب سے صارفین کیخلاف لاکھوں روپے قرض کی ریکوری کیلئے دعوے دائر کئے گئے ہیں۔ بینک افسروں نے استدعا کی نادھندہ کریڈت کارڈ صارفین کو گرفتار کرکے قرض واپس دلایا جائے۔

عدالت نے 14 اکتوبر کیلئے نادہندہ کریڈٹ کارڈ صارفین کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ محمد متین، محمد یعقوب، فخر عباس، مقیط اعجاز بٹ اور طلعت منظور سمیت دیگر کو نوٹس جاری ہوئے ہیں۔