(سٹی 42) بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے، ایشیائی بینک کے 30 کروڑ دالر کے نئے قرضے کے باوجود ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ساڑھے بیس کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 12 ارب 15 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
ہفتے کے دوران مرکزی بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے قرض کی رقم کے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئےجبکہ بینک نے 58 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا، ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 7 ارب 19 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گیا،، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 18 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی سے 19 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
نئے بیرونی قرضوں کے باوجود ستمبر کے آخری تین ہفتوں کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 66 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی۔