ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے نیا بورڈ قائم

پنجاب کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے نیا بورڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب حکومت نے معاشی تحقیاتی ادارے کے نئے غیر سرکاری ممبرز پر مشتمل بورڈ کی منظوری دے دی، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد معاشی تحقیاتی ادارے کا نیا بورڈ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے وائس چئیرمین کے لیے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ لمز یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم تر اب حسین، علی چیمہ، راجا عامر خان، ڈاکٹر ظہرا وحید شامل ہیں۔

اراکین صوبائی اسمبلی سے خیال احمد کاسترو، ایم پی اے فواز احمد، ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی بورڈ میں بطور ممبر شامل ہیں، پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا بورڈ تین سال تک پنجاب کی معاشی صورتحال پر حکومت کو پالسیی بنا کے دے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer