ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 14 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے خوشخبری، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عہدے اپ گریڈ کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری کیا گیا، نوٹفکیشن سے لاہور ہائیکورٹ کے150 سے زائد ملازمین کو فائدہ ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ 14 سے 16 تک کے ملازمین کے عہدے اپ گریڈیشن کردئیے گئے۔
گریڈ چودہ کے آفس کوارڈینٹیر کو گریڈ سولہ میں سینئرافسر کوآرڈینیٹرز کے عہدے پر اپ گریڈ کردیا گیا اس نوٹفکیشن سے گریڈ چودہ کے ستر سے زائد ملازمین کو فائدہ ہوگا، گریڈ 16 کے سینئر آفس کوآرڈینیٹر کو گریڈسترہ میں ایڈمن آفس کواآرڈینیٹر اپ گریڈ کردیا گیا آس نوٹفکیشن سے لاہور ہائیکورٹ کے گریڈ سولہ کے نوے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔