ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے ایک بار پھر سابق وزیر داخلہ پر نظریں جمالیں

عدالت نے ایک بار پھر سابق وزیر داخلہ پر نظریں جمالیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر واضح کیا ہے کہ پہلے احسن اقبال کی تقریر دیکھیں گے پھر کیس پر دلائل سنیں گے، عدالت نے درخواست گزار کو احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی 22 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نےمنیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا ،جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواستگزار نے دلائل دیے کہ ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی، لیکن سابق وزیر احسن اقبال نے ہائیکورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا۔

 درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے درخواست گزار کو احسن اقبال کے بیان کی سی ڈی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer