آئی جی پنجاب پولیس کو توہین عدالت پر نوٹس جاری

آئی جی پنجاب پولیس کو توہین عدالت پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پولیس محمد طاہر خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے نےٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹر اختر سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکا سیاسی بنیادوں پر پنجاب کانسٹیبلری سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبادلہ کر دیا گیا، تبادلے کے خلاف افسران کو درخواستیں دیں ، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔

عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب پولیس اسکی دادرسی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے ،عدالت کے 6 ستمبر 2018 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ، درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر تے ہو ئے جواب طلب کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer