عمران یونس:پاک چین تعلیمی تعاون کے فروغ کا منصوبہ، چینی سکالرشپ کونسل نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی طلباء کو چینی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 75 سکالرشپ فراہم کی جائیں گی، 35بیچلر، 25 ماسٹرز اور 15 پی ایچ ڈی سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔
سکالرشپس ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، ایچ ای سی نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
خواہشمند طلبہ سے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی، ایچ ای سی سکالرشپ پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری مقرر، درخواستوں کی منظوری چائنیز سکالرشپ کونسل دے گی۔