لیگی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج، اہم شخصیات نامزد

لیگی رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج، اہم شخصیات نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم )مسلم لیگ ن کے رہنماوں پر ایک اور ایف آئی درج ہوگئی، خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر تھانہ چوہنگ کےباہر ملتان روڈ پر احتجاج کرنے پر لیگی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن) کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پارٹی کے اہم رہنماؤں پر مقدمہ درج ہوگیا، خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر تھانہ چوہنگ کےباہر ملتان روڈ پر احتجاج کرنے پر لیگی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔پارٹی کی اہم شخٰصیات میں عطااللہ تارڑ،سیف الملوک کھوکھر،سائرہ تارڑ،فیصل کھوکھر ،مہر اشتیاق احمد کے علاوہ گرفتار لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کے بھائی  خواجہ آصف نذیر  پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔
علاوہ ازیں ایف آئی آر میں ایم پی اے نفیسہ بی بی،سمیع اللہ اللہ خاں،بی بی وڈیری،میاں احسن ،سابق ایم پی اے محمد وحید نرگس بی بی،نسیم بانوکا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر  کو گرفتار کیا گیا تھا،نیب دفتر کےباہرہنگامہ آرائی کیس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیر گرفتار کیا، خواجہ عمران کی گرفتاری پرمریم نواز،خواجہ سعدرفیق اورسردار ایازصادق نے بھرپور مذمت کی، رہنماؤں کا کہناتھا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

خواجہ عمران نذیرکی گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روکا توکہاگیا کہ صرف گاڑی مطلوب ہے، آپ کو گرفتار نہیں کرنا،لیکن وہاں سے انہیں فیصل ٹاؤن پولیس سٹیشن لےجایا گیا۔ بعدازاں خواجہ عمران نذیرکو تھانہ فیصل ٹاؤن میں چوہنگ پولیس نےگرفتارکیا۔ خواجہ عمران نذیر کاکہناتھاکہ نواز شریف کےسپاہی ہیں،ان چیزوں سے خوفزدہ نہیں،لاہور کاجلسہ ہر صورت ہوگا ۔

مسلم لیگ ن کےسینئررہنما خواجہ سعدرفیق اورسردارایاز صادق سمیت دیگرفیصل ٹاؤن پولیس سٹیشن بھی پہنچے،انکاکہناتھاکہ خواجہ عمران نذیر کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer