گورنر پنجاب سے بلجیئم کے سفیر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے بلجیئم کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے بلجیئم کے سفیر فریڈرک ورہائیڈن کی ملاقات، تجارت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، گورنرپنجاب چودھری محمد سرورکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بلجیئم میں برادرانہ تعلقات ہیں، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں لیکن بین الاقوامی سطح پر انہیں سراہا نہیں گیا، پاکستان ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں وسیع امکانات ہیں۔

بلجیئم کے سفیر فریڈرک وربائیڈن کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کی کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں گہری دل چسپی رکھتی ہیں۔ گورنر پنجاب سے وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے سربراہ احمد یار ہراج، صوبائی وزراء حافظ ممتاز اور سردارآصف نے بھی ملاقات کی۔