ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے شہری ہوشیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے، گیارہ سے تیرہ مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم  کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق گیارہ سے تیرہ مئی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کی توقع ہے جس کے باعث موسم انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے۔ لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

 محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔