ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛ بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛ بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ 

  آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو علیحدہ کارروائیاں کیں ۔ٹانک ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ہوئے ۔

 ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزم استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا توقف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ پاکستان سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔