سٹی 42: آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستانی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی پر دہشت گرد حملوں کے باعث پابندیاں عائد کر دیں،
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کالعدم بی ایل اے ماضی میں متعدد خودکش دھماکوں اور حملوں میں ملوث رہی ہے، برطانیہ، پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک پہلے ہی اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے کہا کہ آسٹریلیا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے،ان کے مطابق بی ایل اے نے پاکستان میں شہریوں، اہم تنصیبات، غیر ملکی شہریوں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا،پابندیوں کا مقصد دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا ہے۔پابندیوں کا مقصد دہشت گردوں کی کارروائیوں، بھرتیوں اور نظریات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا ہے،
آسٹریلوی قانون کے تحت کسی پابندی زدہ تنظیم کے اثاثوں کا استعمال یا انہیں مالی مدد فراہم کرنا جرم ہوگا،۔ان قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
بی ایل اے نے جنوری 2026 میں “آپریشن ہیروف 2.0” کے نام سے مختلف اضلاع میں خودکش حملے اور مسلح کارروائیاں کیں ۔تنظیم پر غیر بلوچ افراد کے قتل، اجتماعی پھانسیوں اور انفراسٹرکچر پر بم حملوں کے الزامات بھی ہیں۔