جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت نواز شریف سکول آف ایمیننس کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ماہرینِ تعلیم، این جی اوز، تعلیم یافتہ نوجوان اور ایڈٹیک ادارے پروگرام کیلئے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام درخواستیں آن لائن طریقہ کار کے تحت پیف کی ویب سائٹ پر جمع کروانا ہوں گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ مینول طریقہ کار کے تحت کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔