ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع

آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پنجاب اسمبلی میں آپریشن بنیان مرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر تہنیتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا۔

قرارداد میں آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کو “یوم شجاعت” کے طور پر منانے پر قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

اسی طرح ظہیر بابر سدھو اور نوید اشرف کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔