عرفان ملک:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت زیر تفتیش مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق کیسز پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سی سی پی او نے ایسے مقدمات تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے مکمل خاتمے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے مقدمات میں بلا تاخیر ایف آئی آر کے اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ تفتیشی عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور افسران کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے انصاف کے متلاشی شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا پولیس افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سی سی پی او نے کہا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائےاجلاس میں ڈی آئی جی ذیشان رضا، ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔