ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

سربراہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:  سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے آزاد کشمیر پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت خود نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ کے اراکین میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز اور راجہ فاروق حیدر شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے اور پارٹی کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔