کلیم اختر : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور اور دیگر شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 10 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آئے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کنٹرول روم میں بارشوں کی صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔