ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت: شہری دفاع وعوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے 

بھارتی جارحیت: شہری دفاع وعوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع وعوامی آگاہی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز، آر پی اوز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کر دی گئی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے  کہا ہے کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے، متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل سکواڈ سے کلیئر کروائیں۔کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں۔سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں ، اس حوالے سے شہریوں کو آگاہی دی جائے۔
اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھائی جائے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ 24/7 مکمل طور پر ریڈ الرٹ رہے۔