ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں معطل

سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سوئی گیس صارفین کے لیے بڑی خبر ، لاہور ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا، ایم ڈی سوئی نادرن گیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس انوار حسین نے بھمرا ٹیکسٹائل مل سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاق کی جانب سے سوئی گیس کے بلوں میں لیوی ٹیکس کا نفاذ آرڈیننس 2025 کے ذریعے کیا گیا جو قانونی طور پر فروری 2025 کے بلوں پر لاگو نہیں ہو سکتا۔

درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس کا اطلاق صرف اس کے اجراء کے بعد ہونے والے بلوں پر ہو سکتا ہے، اس کا پچھلی تاریخوں پر اطلاق آئینی طور پر غلط ہے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فروری 2025 کے بلوں میں لیوی ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر روک دیا اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔