کاوش میمن :بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ میں ہی 100 انڈیکس میں 1872 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مارکیٹ میں بحالی کے رجحان کا مظہر ہے۔
اسٹاک ماہر ارسلان احمد کا کہنا ہے کہ انڈیکس 111,881 سے کم ہو کر 110,655 پر آ گیا،گزشتہ روز انڈیا-پاکستان تناؤ پر مارکیٹ میں شدید مندی تھی ،امریکا کی ثالثی کی پیشکش نے اعتماد بحال کیا، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، آٹو سیکٹرز میں خریداری کا رجحان ہے ،آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں قسط کی منظوری کے امکان پر سرمایہ کار سرگرم ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور مالیاتی پالیسی میں ممکنہ نرمی کی توقعات کا نتیجہ ہے۔