بھارتی فلم کے جی ایف 2 کے اہم اداکار انتقال کر گئے

بھارتی فلم کے جی ایف 2 کے اہم اداکار انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے اداکار موہن جونیجا  انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موہن جونیجا   طویل عرصے سے بیمار تھے جبکہ مسلسل علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے،موہن جونیجا آخری مرتبہ فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں نظر آئے، اسی سیریز کی پہلی فلم یعنی کے جی ایف میں بھی انہوں نے کام کیا۔

یاد رہےکہ موہن جونیجا کناڈا کے ایک نامور اداکار و کامیڈین تھے،  موہن جونیجا نے کناڈا کے ساتھ ساتھ، تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

سوشل میڈیا پر کے جی ایف کے پروڈکشن ہاؤس نے موہن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ٹوئٹر پر اس پیغام میں پروڈکشن ہاؤس نے کے جی ایف: چیپٹر 2 میں موہن کے اسکرین گریب کو شیئر کیا اور موہن کے اہلِ خانہ سے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔