ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح خان نےواپسی سے قبل بڑاایکشن لے لیا

فرح خان نےواپسی سے قبل بڑاایکشن لے لیا
کیپشن: Farah Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق فرح خان نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ہے جس کے متن میں لکھا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں فرح خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی، وہ سات روز میں معافی مانگے۔ معافی نا مانگنے کی صورت میں 5 ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرح خان کے لیگل نوٹس پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ   فرح “گوگی” کی طرف سے لیگل نوٹس موصول ہوا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ان کو اعتراض ہے کہ ان کو گوگی کیوں کہا،  اس کا بھرپور جواب آ رہا ہے، تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ کورٹ تو میں خود جانے کا سوچ رہا تھا،  جواب بھی ملے گا اور ثبوت بھی۔