ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ وکلا برادری کیساتھ ہاتھ کرگئے

وزیراعلیٰ وکلا برادری کیساتھ ہاتھ کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) کورونا لاک ڈاؤن اور جکومتی مالی امدادی پیکج، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وکلاء کے لئے دس کروڑ روہے کا دیا گیا چیک تاحال کیش نہ ہو سکا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلا کے لئے دیا گیا دس کروڑ کا چیک کیش نہ ہونے پر وکلاء رہنماء پریشان ہیں اور حکومت کو چیک واپس کرنے کے لئے آپس میں مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے دیگر بار عہدیداروں کے ہمراہ چیک کو کیش کروانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے سیکرٹری قانون سے بھی  رابطہ کیا ہے۔

وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چیک کا کیش نہ ہونا حکومت کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ اگر حکومتی چیک کیش نہ ہوا تو دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 28 اپریل کو وکلاء رہنماؤں کو چیک  دیا تھا۔ وزیراعلی کے دئیے گئے چیک کے کیش نہ ہونے پر نوجوان وکلاء میں  اظہار ناراضگی پایا جارہا ہے۔

ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے لئے حکومتی مالی امدادی پیکج مختص نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر وزیراعلی نے بار عہدیداروں کو آٹھ کلب روڈ پر بلوا کر دس کروڑ کا چیک دیا تاکہ کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء میں رقم تقسیم کی جاسکے۔