سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو ترقیاں دینے  کیلئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو ترقیاں دینے  کیلئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 20 ویں گریڈ تک اساتذہ کو ترقیاں دینے  کے لئے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،مختلف اعتراضات کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے  5 ہزار اساتذہ  کی ترقیاں عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھی۔


  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 20 ویں گریڈ تک اساتذہ کو ترقیاں دینے  کے لئے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مختلف اعتراضات کے باعث پنجاب کے 5 ہزار اساتذہ کی ترقیاں عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھی، لاہور سے  250 اساتذہ کی ترقیاں مختلف اعتراضات کے باعث التواء کا شکار ہیں۔مذکورہ اساتذہ میں گریڈ 14 سے 20 تک کے اساتذہ شامل ہیں، مذکورہ اساتذہ کی ترقیاں مختلف اعتراضات کے باعث سالہ سال سے روکی ہوئی تھی۔ مذکورہ اساتذہ کی ترقیاں دینے کے  لئے ان سے سالانہ نتائج کی رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن نے کارکردگی رپورٹ کی فراہمی  کے لئے  پنجاب بھر  کی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات روز میں کارکردگی رپورٹ محکمہ کو بھیجوانے کی ہدایت کی ہے،  سکول ایجوکیشن کے مطابق التواء کا شکار اساتذہ کی ترقیاں گرمی کی چھٹیوں میں کردی جائیں گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایم آئی کو مئی کے پہلے ہفتہ میں کتابیں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پہنچانے کی ہدایت کردی، کتابوں کی تقسیم کیلئے ٹرانسپورٹ سمیت تمام تر ایکٹویٹی مئی کے پہلے ہفتہ میں کرلی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جو 15 جولائی تک بند رہیں گے، بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کردیا گیا،کورونا وائرس کےباعث  سکول بند ہونےسے ہزاروں مستحق طالبات"زیور تعلیم " وظیفہ سے محروم ہوگئیں،  حکومت نے وظیفہ جاری کرنے کے  لئے سکولوں کو  طالبات کی حاضری پی ایم آئی یو کو  فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer