ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر سناٹے

رمضان المبارک میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر سناٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) رمضان المبارک کا آغاز تو ہوگیا مگر حکومتی اعلانات کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت اشیا کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔

رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوگیا، لیکن اس ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے صرف اور صرف دعوؤں کی حد تک نظر آتے ہیں۔ حکومت نے دو ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان تو کیا مگر یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، دالیں، چاول اور آٹے سمیت دیگر اشیا کی فراہمی نہ ہوسکی۔

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی دستیابی نہ ہونے کے باعث شہری بھی حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلی حکومتوں کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز بھرے رہتے تھے اب یہ کیسی تبدیلی آئی ہے کہ سٹور خالی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا کہنا کہ رمضان کے آغاز میں ہی سٹورز کی سیل ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے اس سال سٹورز پر اشیا ہی موجود نہیں، جس کے باعث گاہکوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

شہریوں اور ملازمین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے تاکہ ماہ رمضان میں عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔