شنگھائی روڈ پر نالے اور سڑک کے درمیاں فرق کرنا مشکل ہوگیا

شنگھائی روڈ پر نالے اور سڑک کے درمیاں فرق کرنا مشکل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر:  چونگی امرسدھو فیروزپور روڈ سے متصل شنگھائی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،نالے کی صفائی نہ ہونے سے سڑک پر ہر طرف پانی ہی پانی، ایمبولینس سمیت گاڑیاں بند ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے امیدواروں نے گیند عمران خان کے کورٹ میں پھینک دی 

تفصیلات کے مطابق شنگھائی روڈ پر نالے اور سڑک کے درمیاں فرق کرنا مشکل ہوگیا۔ کوڑاکرکٹ سے لبریز نالہ بند ہونے سے سڑک بھی نالے کا ہی منظر پیش کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیاں بھی پانی میں چلائی جارہی ہیں۔ایمبولینسز کو دھکا لگا کر نکالنا پڑتاہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سڑک کی ایک سائیڈ نشیبی اور نالے کی بروقت صفائی نہ ہونے کہ وجہ سے اکثر سڑک زیر آب آجاتی ہے۔جو کہ متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ سڑک پر پانی کے باعث اطراف میں موجود کاروباری مراکز بھی متاثر ہورہے ہیں۔

یہ بھی ضرور پرھیں:سرکاری سکولوں کے سر براہان ’’بڑے چور‘‘ نکلے 

 اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ برسات سے قبل نالے کی بھرپور طریقے سے صفائی کرائی جائے۔ بصورت دیگرپانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔