سرکاری سکولوں کے سر براہان ’’بڑے چور‘‘ نکلے

سرکاری سکولوں کے سر براہان ’’بڑے چور‘‘ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: نان سیلری بجٹ اور سکول کی اراضی کا ناجائز استعمال ،ڈی ایم او لاہور نے لاہور کے درجنوں ہائی سکولوں کے سربراہان سے تحریری جواب مانگ لیا۔

سٹی 42 کے مطابق ڈی ایم او لاہورنے مختلف سرکاری سکولوں پر چھاپے،نان سیلری بجٹ کاناجائز استعمال ،سکول سربراہان کی غیرحاضری اور سکول کی اراضی کےغلط استعمال کانوٹس لے لیا ۔ ڈی ایم اولاہور نےدرجنوں ہائی سکولوں کےسربراہان سےتحریری جواب طلب کرلیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باٹا پورمیں بغیراجازت مینا بازار لگانے پرہیڈ مسٹریس نائیلہ اعجازکی انکوائری لگادی ۔ ہیڈ مسٹریس نائیلہ اعجاز کینٹین کا یومیہ 600 روپےکرایہ خودوصول کررہی تھیں۔نائیلہ اعجاز پراین ایس بی کا 2 لاکھ روپے غلط مقاصدپرخرچ کرنےکابھی الزام ہے۔

دوسری جانب گورنمنٹ ہائی سکول واہگہ کےہیڈ ماسٹر رانا تجمل کوبغیراطلاع چھٹی کرنے پر انکوائری کاسامناہے۔دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول واہگہ میں بچوں کی تعداد 50 فیصد سے کم تھی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھسین میں طلباء کی انرولمنٹ 40 فیصدسےکم ہونےپرہیڈ مسٹریس رقیہ نعیم سےتحریری جواب مانگ لیا۔

علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیسہ اخبارکی ہیڈمسٹریس مصباح العین کی سرکاری فنڈزکےاستعمال کی رسیدیں فراہم نہ کرنےپرانکوائری لگادی گئی۔