ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈکو شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈکو شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئی سی  سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر بھارت تیسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔ 

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس چیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی .

بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور  ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔اس کے علاوہ سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر  52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز  بنا کر ناقابل شکست  رہے۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور  رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52  اور  کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

 بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔