ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے تاریخی کارنامہ انجام دےدیا

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے تاریخی کارنامہ انجام دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کر کے  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینڈل نے ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف اہم میچ میں 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ قرار دی جا رہی ہے۔

یہ ریکارڈ ان کے شاندار کھیل کی ایک اور مثال ہے اور ٹی 20 کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے فائنل میچ سے پہلے کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری بھی ہے۔

واضح رہے کہ بریٹ رینڈل  نیوزی لینڈ کے ایک ماہر کرکٹر ہیں جو 20 مئی 1995 کو آکلینڈ میں پیدا ہوئے۔

رینڈل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2017 میں کیا اور نیوزی لینڈ کی مقامی کرکٹ میں 'ناردرن ڈسٹرکٹس' اور 'سینٹرل ڈسٹرکٹس' جیسی ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔

 انہوں نے 8 مارچ 2026 کو پلنکٹ شیلڈ کے ایک میچ میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 254 سالہ تاریخ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

 وہ 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بھی رہے اور 2024 میں انگلش کاؤنٹی ٹیم 'سمرسیٹ' کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
دوسری جانب  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صاحب زادہ فرحان 2026 نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں  عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی جہاں وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کے بہترین اسکورر رہے بلکہ ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔