ویب ڈیسک:خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی کروڈ آئل 90.90 ڈالرفی بیرل میں فروخت ہورہا ہے،ڈبلیو ٹی آئی کروڈآئل کی قیمت میں 12.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب برطانوی برینٹ آئل 92.69فی بیرل میں فروخت جاری ہے،برطانوی برینٹ آئل کی قیمتوں میں 8.52 فیصد اضافہ دیکھاگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے تناظر میں تیل کی پیداوار میں حفظ ماتقدم کے تحت نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج میں جاری کشیدگی اور ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر کویت نے اپنی تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں احتیاطاً کمی کر دی ہے
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی حالات کے بہتر ہونے پر تیل کی پیداوار کو فوری طور پر بحال کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈّوں پر فضائی حملوں پر قطر نے گیس کی سپلائی روک دی ہے جب کہ دیگر عرب ممالک نے بھی پیٹرول کی ترسیل کو بہت محدود کردیا ہے۔
Kuwait Petroleum Corporation (KPC) announces that in light of the ongoing aggression by the Islamic Republic of Iran against the State of Kuwait, including Iranian threats against safe passage of ships through the Strait of Hormuz, KPC has implemented a precautionary reduction in… pic.twitter.com/tOmwNK7ykk
— KPC | مؤسسة البترول الكويتية (@kpcofficialkw) March 7, 2026