سٹی42: امریکہ کو عظیم بنانے کے نعرے لگا کر وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد بے ہودہ حرکتیں کر کے امریکہ کے لئے روزانہ نئی ذلت کمانے میں مصروف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سکاٹ لینڈ مین واقع کاروباری پراپرٹی پر نامعموم افراد نے حملہ کر دیا، دیواروں پر نعرے لگ دیئے اور کئی اشیا کو تہس نہس کر دیا۔ اس حملے کے بعد انگلینڈ کے ایک فلسطینی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کا واقعہ دنیا میں ایک بریکنگ نیوز بن گیا اور اس واقعہ سے ٹرمپ کے ساتھ امریکہ کی بھی خوب عزت افزائی ہو رہی ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرن بیری گولف ریزورٹ کو فلسطینی حامی گرافٹی سے غرق کر دیا گیا ہے، اس توڑ پھوڑ کی ذمہ داری ایک پرو فلسطین گروپ نے قبول کی ہے۔
مقامی میڈیا کورس کی دیواروں پر سرخ پینٹ کی تصاویر دکھا رہا ہے جس میں "فری غزہ" اور "آزاد فلسطین" کے نعروں کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے خلاف براہ راست توہین آمیز باتیں بھی لکھی گئی ہیں۔

"غزہ فروخت کے لیے نہیں ہے" بھی ایک سبزے پر پینٹ کیا گیا ہے۔
"فلسطین ایکشن" کے نام سے مشہور ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرمپ گاف ریزورٹ کو نقصان پہنچایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کرتے ہوئے اس گروپ نے کہا: "جب کہ ٹرمپ غزہ کو اپنی ملکیت سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی اپنی جائیداد ہماری پہنچ میں ہے۔"
پچھلے مہینے، ٹرمپ نے غیر متوقع طور پر یہ اعلان کر کے عرب دنیا مین بہت سے لوگوں کو مشتعل کیا کہ امریکہ غزہ پر قبضہ کر لے گا، اس کی 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی آبادی کو دوبارہ آباد کرے گا، اور اسے "مشرق وسطیٰ کے رویرا" میں ترقی دے گا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کی پراپرٹی پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
برطانیہ کے اس سب سے مہنگے گالف کورس، ٹرمپ کے ٹرن بیری گالف ریزورٹ کا حشر خراب کرنے والے گروپ فلسطین ایکشن نے حملے کے بعد یہ بھی کہا، جب تک امریکی انتظامیہ اسرائیل کو اسلحہ دے کر غزہ کو نسلی طور پر پاک کرنے کے منصوبے بناتی ہے تو ہم اب نہیں بیٹھ سکتے۔
