ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا 12 مارچ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور گندم کی قیمت کا تعین نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے سے کسان سخت پریشان ہیں ،لیکن ابھی گندم کی قیمت مقرر نہیں کی۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان کے مالی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ گندم کی قیمت تعین کرنے کے حکم دیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer