ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حرا سومرو  نے  تاخیر سے آنے پر میزبان کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو  نے  تاخیر سے آنے پر میزبان کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اداکارہ حرا سومرو  نے  ٹی وی میزبان کو تاخیر سے آنے پر برہمی کا اظہار کیا جس  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

حرا سومرو نے حال ہی میں نیجی ٹیلی ویژن کے پروگرام  میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور دیگر موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ پروگرام کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں حرا سومرو میزبان محمد شعیب پر تاخیر سے پہنچنے پر ناراضگی کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ میزبان محمد شعیب تاخیر سے آنے پر اداکارہ سے معذرت کر رہے ہیں اور اس بات کا اعتراف بھی کرتے ہیں کہ وہ تاخیر سے پہنچے، جس کے لیے وہ شرمندہ ہیں۔

پروگرام کی شریک میزبان بھی اس موقع پر اداکارہ کو غصہ ختم کرنے کی درخواست کرتی نظر آئیں جبکہ میزبان بار بار وضاحت دیتے ہیں کہ ان کا پروگرام آن ایئر ہو چکا ہے۔اس موقع پر حرا سومرو نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے سے ان کا ضائع شدہ وقت واپس نہیں آئے گا اور یہ کوئی مناسب طریقہ نہیں کہ مہمان وقت پر پہنچ جائیں اور میزبان تاخیر سے آئیں۔

محمد شعیب نے ایک بار پھر اداکارہ سے معذرت کی اور بتایا کہ وہ پہلے ہی میک اپ روم میں ان سے تاخیر پر معافی مانگ چکے تھے اور اب دوبارہ معافی مانگ رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ کلپ اسکرپٹڈ ہو سکتا ہے تاہم اس کے ذریعے ایک مثبت پیغام دیا گیا ہے کہ وقت کی پابندی بہت اہم ہے۔کچھ صارفین نے حرا سومرو کو ‘ڈرامہ کوئین‘ کہہ کر ان کی ناراضگی کو غیر ضروری قرار دیا اور انہیں "دوسری میرا" کا لقب بھی دیا۔