ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، دفاعی ماہرین کی رپورٹ

 بھارتی پائلٹ جہاز اڑانا بھول گئے، دفاعی ماہرین کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ, 7 مارچ، 2025 کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا.
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، بھارتی فضائی حکام نے تصدیق کی کہ طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا،بھارتی عمر رسیدہ جیگوار جہازوں نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گذشتہ سالوں میں کئی کریش دیکھے ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ، لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، نومبر 2024 میں بھی، ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا، بھارتی فضائی وسائل کی حالت ابتر ہے اور بھارتی فضائیہ میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے۔
حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محظ 30 تک محدود ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے، یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے،بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں۔
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے،مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ان مسلسل حادثات کے باوجود، مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں۔