رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کے لئے عوام کے پاس پہنچ گئیں۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف علاقوں کے دورے کیے، عوام سے براہ راست ملاقات کی، مریم نواز نے گھرگھر جاکر شہریوں سے بات کی، انہوں نے رمضان پیکج کے معیار، ترسیل اور عملے کے رویے کے بارے میں پوچھا۔ بزرگوں، ماؤں کی مریم نواز شریف کو دعائیں دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے گھر میں دیکھ کر خواتین خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں،  گھریلو خواتین نے اپنے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ 

 مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کی خادمہ ہوں، اسی لئے خود معلوم کرنے نکلی ہوں کہ آپ کا حق آپ کو مل رہا ہے یا نہیں، آپ کی دعاؤں سے آپ کی خدمت کے مشن میں کامیاب ہوں گی، ان شاءاللہ۔