پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا اہم بیان آگیا

 پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کا اہم بیان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرے کی صورتحال پر بیان جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک میں اوسطاً 21 دن کے پیٹرول اور 36 دنوں کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے،  ملک میں 4لاکھ 17ہزار میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے اور ڈیزل کے 5لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے۔  پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پا جائیں گے،  ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے کیوں کہ ان کے ذخائر دور ہیں، روس سے تیل خریدنے کا پہلا آرڈر اپریل میں دیا جائے گا، جس کے بعد تسلسل سے سستا تیل ملتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں صبح 6 سے 9 تک، دوپہر 12 سے 2 تک اور شام 6 سے رات 9 تک گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔