ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاستدان مسائل خود حل کریں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، آرمی چیف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور پیغام بھجوایا، میرا جواب یہی تھا کہ بطور آرمی چیف میرا کیا کام ہے کہ میں سیاستدانوں سے ملاقات کروں
عمران خان مجھ سے ملنا چاہتے تھے مگر میرا پیغام یہی تھا کہ سیاستدان خود آپس میں مل کر سیاسی مسائل حل کریں۔فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اور سیاسی کردار ادا نہیں کرے گی، آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کرے۔