(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا ۔
کاروباری ہفتہ کے تیسر روزڈالر 87 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے،اس میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوا ۔