ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری،مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔