سال کا سب سے بڑا گھڑ دوڑ مقابلہ رائل رینسن نے جیت لیا

سال کا سب سے بڑا گھڑ دوڑ مقابلہ رائل رینسن نے جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( وسیم احمد ) ریس کلب میں سال کا سب سے بڑا گھڑ دوڑ مقابلہ رائل رینسن نے جیت لیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد، کہتے ہیں اس طرح کے ایونٹس سے ملک کا سوفٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔

کوٹ لکھپت ریس کلب میں کھیلی جانے والے پہلی گھڑ دوڑ میں لکی ٹائم، دوسری ریس میں ہائیڈ آؤٹ، تیسری ریس میں بگ موو، چوتھی ریس میں جھارا اور پانچویں ریس میں ٹائیگر جٹ نے کامیابی حاصل کی۔

ڈربی ریس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فاتح جوکی کو ٹرافی اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ملک کا سوفٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔

نیشنل بریڈرز کپ چرچل نے جیت لیا جبکہ ساحل نے دوسری اور ہیکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈربی ریس میں رائل رینسن نے پہلی جبکہ دوسری پوزیشن واریٹس اور کاسٹاریکا تیسرے نمبر پر رہا۔