سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ زیریں اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلا ع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ سبی، تربت ، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، قلات اور گردونواح کے اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ سکھر، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضا فہ متوقع ہے۔