ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، انٹربینک مارکیٹ میں 1 پیسے سستا

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، انٹربینک مارکیٹ میں 1 پیسے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں1 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی, اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی  ڈالر   278.41 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا ۔

 دریں اثنا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1ہزار 525پوائنٹس کی کمی   ہوا، جس کے بعد 100انڈیکس 168953پوائنٹس پر بند ہوا۔

 اسٹاک مارکیٹ انڈیکس کی 2نفسیاتی حدیں گر گئیں ، دوران کاروبار انڈیکس 169360کی بلند اور 168432کی کم سطح پر ٹریڈ ہوا۔

 آج22ارب روپے مالیت کے 65کروڑ64لاکھ حصص کے سودے ہوئے ،سٹاک مارکیٹ میں 563کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا ، 116کمپنیوں کے دام بڑھ گئے، 111کے دام کم ہو گئے ۔

 خیال رہےکہ گزشتہ روز انڈیکس 1لاکھ 70ہزار 478پوائنٹس پر بند ہوا تھا،  دوسری جانب انٹر بینک میں  امریکی ڈالر  ایک پیسہ سستا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

Ansa Awais

Content Writer