ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصری شاہ میں تھانیدار سمیت 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد، 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مصری شاہ میں تھانیدار سمیت 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد، 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: مصری شاہ کے علاقے میں تھانیدار سمیت 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر منیب گوہر کی مدعیت میں 9 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سادات پارک ڈاکخانہ کے قریب لڑائی جھگڑا کر رہے تھے۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔